کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کاروائی میں داعش کمانڈر سمیت 6 مشتبہ افراد ہلاک کرنے کا دعویٰ

632

کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ نے کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر انٹیلجنس بیسڈ آپریشن  کاروائی کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیمسے تعلق رکھنے والے چھ افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں داعش کمانڈرمحمداصغر سمیت 6 مشتبہ افراد ہلاک ہوئے ہیں مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق محمد اصغر کی سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کی گئی ہے

خیال رہے ماضی میں سی ٹی ڈی کی متعدد کاروائیاں جعلی مقابلے قرار پائے ہیں۔ میڈیا اور دیگر ذرائع سے جعلی مقابلوں کی تصدیقہوئی ہے جن میں ماوارائے قانون زیر حراست بلوچ لاپتہ افراد اور مذہبی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کو قتل کیا گیا۔