کراچی میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاج جاری

458

کراچی میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاج کو 4551 دن مکمل ہوگئے۔ پی ٹی ایم کور کمیٹی کے سینئر رکن ملا بہرام، محمد شیر اور ساتھوں نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی جبکہ اس موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی رہنماء سمی دین بلوچ بھی موجود تھی۔

 وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ماما قدیر بلوچ نے وفود سے مخاطب ہوکر کہا کہ اگر بلوچ قوم پرامن جدوجہد میں عوام کی حمایت اور بددلی پیدا کرنے کا جائرہ لیا جائے تو دشمن کی طرف سے ہر محاذ کھولنے کے ساتھ ساتھ ہی عوام میں بددلی پیدا کرنے کیلئے ردعمل اور تندوتیز سوالات کے سامنے آنے شروع ہوئیں ان میں زیادہ تر ریاستی گماشتوں کا ہاتھ ہوتا ہے مگر بلوچ بھی لاشعوری طور پر ان منفی پروپیگنڈوں میں چلے گئے بعد میں انہیں بھی اپنی پروپیگنڈوں پر پشیمانی ہوئی کہ یہ سب جدوجہد کو ناکام کرنے کے لیے ریاستی چال ہیں۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب کو پتہ ہونا چاہیے کہ آنے والے وقت میں جو پرامن جدوجہد تیز ہوگا اس سے زیادہ لاشعوری کا فائدہ اٹھا کر دشمن قوتیں سخت سوالات اور بے جاتنقید کا جواز ڈھونڈ سکتے ہیں تاکہ عوام کو بددل کیا جائے، لیکن یہ پرامن جدوجہد فرزندوں کی بازیابی تک مجھ جیسے کمزور آدمی جیسے مایوسی کے بجائے جدوجہد جاری رکھے تب ہی کامیابی کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔

ماماقدیر بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ سرزمین کے بیچنے کو بلوچ قوم کبھی نہیں مانتی ہے اس کے خلاف جدوجہد کررہی ہے، ان کو بلوچ نے مسترد کردیا ہے۔