ڈیرہ مراد جمالی: فورسز کے گشتی ٹیم پر حملہ

616

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے فورسز کے گشتی ٹیم کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کو ڈیرہ مراد جمالی میں ربی کے مقام نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ہےجب وہ گیس پائپ لائن کی حفاظت پر معمور تھے۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق باضابطہ نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے ڈیرہ مراد جمالی میں چوبیس گھنٹے کے دوران یہ دوسرا دھماکہ ہے اس سے قبل دستی بم حملے میں پولیس کو نشانہ بنایاگیا ہے جس کی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کرلی تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔