پی جے او جے کا بارکھان میں صحافی پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتاری کا مطالبہ

295

پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر کاشف بشیر خان، مرکزی سیکرٹری جنرل مہر عبدالمتین نے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس بلوچستان کے نائب صدر عبدالرزاق کھیتران پر قاتلانہ حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آخر صحافی کو کب تحفظ ملے گا-

پاکستان گروپ آف جرنلسٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالرزاق کھیتران پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے نہیں تو ہم ملک گیر احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان گروپ آف جرنلسٹس نے ہمیشہ حکومت وقت کو یاد دلانے کی کو شش کی ہے کہ پاکستان میں آئے روز صحافیوں پر تشدد، قاتلانہ حملے اور ان کو قتل اور اغواء کئے جانے جیسے کیسوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے حال ہی میں بلوچستان سے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس بلوچستان کے نائب صدر عبدالرزاق کھیتران پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جو ان کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے روکنے کی مذموم کوشش ہے –

انہوں نے کہا ہے کہ ہم وزیرا علیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر حملہ آوروں کو گرفتار کرکے اس سازش کو بے نقاب کیا جائے ورنہ ہم ملک گیرا حتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوں گے-