پنجگور: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

441

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے بونستان سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت محمود ولد رحمت بلوچ سکنہ بونستان چونگی سر کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو فورسز نے گذشتہ روز بونستان دازی میں غلام فاروق نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ چوبیس گھنٹے کے دورانیہ میں رپورٹ ہونے والا یہ چوتھا واقعہ ہے اس سے قبل خاران اور نصیر آباد میں بھی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔