پنجگور :مسلح افراد کے ہاتھوں لاپتہ دو بھائیوں کی لاشیں برآمد

732

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز پنجگور سے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے دو افراد کی لاشیں پنجگور انتظامیہ نے برآمد کرلی ہے-

پولیس کے مطابق انتظامیہ نے پنجگور سے دو افراد کی لاشیں بر آمد کرلی ہے جن کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں لاشوں کی شناخت سمیر اور ضمیر کے ناموں سے ہوئی ہے-

انتظامیہ کے مطابق لاشیں پنجگور کے علاقے پنچھی کلگ سے برآمد ہوئی ہیں دونوں افراد آپس میں بھائی ہیں جنہیں کل نامعلوم مسلح افراد نے دزناپ سے اغوا کیا گیا تھا-

علاقائی ذرئع کے مطابق مذکورہ افراد کو اغواء کرنے والوں تعلق سرکاری حمایت گروہ سے ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں سیکنڈوں کی تعداد میں فورسز نے مسلح جھتے تشکیل دی ہوئی ہے جنہیں عرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع پنجگور سے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تھا جبکہ دونوں بھائیوں سمیر اور ضمیر کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے واقعہ پنجگور کے علاقے شاپاتان میں پیش آیا ہے، فائرنگ کے واقعے میں قتل ہونے والے شخص کی شناخت نواز کے نام سے ہوئی تھی-

انتظامیہ نے لاشیں سول اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم واقع کے محرکات میڈیا میں نہیں آسکے ہیں-