پشین سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد

609

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں کنویں سے انتظامیہ نے ایک شخص کی بوری بند لاش برمد کرلی ہے –

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مقامی تحصیلدار و لیویز سرانان میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہونے کی اطلاع ملی جسے بعد میں انتظامیہ نے سول اسپتال پشین منتقل کردیا ہے –

انتظامیہ کے مطابق لاش بوری میں ڈال کر رسیوں سے بندہ کنویں میں پھینک دیا گیا تھا تاہم لاش کی شناخت نہیں ہوسکی جسے قانونی کاروائی کے بعد مزید تفتیش کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے –

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو ناقابل شناخت ہونے کے باعث لاوارث دفنا دی گئی ہیں جبکہ گشتہ ماہ ہی ژوب میں ایک غار سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھی جنکی شناخت ممکن نہیں ہوسکی تھی-

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ لاشیں اکثر مسخ ہونے کے باعث قابل شناخت نہیں ہوتی ہے جبکہ کئی لاشوں کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوچکی ہے۔