وی بی ایم پی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4564 دن مکمل

239

کراچی پریس کلب کے سامنے قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4564 دن ہوگئے۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بلوچ یکجتی کمیٹی کے کنوینر بانک آمنہ بلوچ ڈپٹی کنوینر عبدالواب بلوچ سیاسی سماجی کارکن میر سہیل بلوج شامل تھے۔

وی بی ایم پی کے رہنما ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں آگ خون کو گہر بنانے والی ریاستی طاقت آئے روز نت نئے انسانی المیوں اور جبر استبداد کے بہیمانہ مظاہر سامنے لارہے ہیں وہ تمام علاقوں میں کاروائیوں اور مختلف سازشوں کا سب سے زیادہ نشانہ بنائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فورسز اور خفیہ اداروں کے آپریشن میں بلوچوں کی ماورائے عدالت اغواء نما جبری گمشدگیوں اور لاپتہ بلوچوں کی تشدد زدہ لاشوں کی برآمدگی روز کا معمول بن چکا ہے۔