مکران ساحل پر سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔محکمہ موسمیات

331

محکمہ موسمیات پاکستان نے وضاحت جاری کی ہے کہ محکمہ کی جانب سے سندھ اور مکران ساحل پر سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی-

محکمہ موسمیات کا اپنے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات گوادر کے ساحل پر آئے زلزلے کے بعد سے کوئی سونامی نہیں آ رہا جاری کی گئی وضاحت میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکران کے ساحل پر زلزلے کے باعث سونامی آ سکتا ہے جس کا کوئی وقت متعین نہیں ہے۔

یاد رہے گزشتہ شب بلوچستان کے ساحلی پٹی پر زلزلے کی جھٹکے محسوس کئے گئے تھے محمکہ کے مطابق گزشتہ شب آنے والا زلزلہ اتنا شدید نہیں تھا تاہم میڈیا پر محکمہ موسمیات کے بیان کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے-

گزشتہ روز زلزلہ کے بعد محمکہ موسمیات کے جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کے مکران سمیت سندھ کے ساحلی پٹی پر زلزلے و سمندری طوفان کا خطرہ موجود ہے تاہم محکمہ موسمیات نے کہاکہ ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ گوادر اور کراچی میں سونامی سے نمٹنے کی مشقیں معمول کا حصہ ہیں۔