مند: فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق

521

بلوچستان کے ضلع کیچ کے سرحدی تحصیل مند میں جمعرات کے روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا-

جانبحق نوجوان کی شناخت مقامی ساچان کرکٹ کلب کے کیپٹن آدم کے نام سے ہوا ہے –

مقامی انتظامیہ کے مطابق ساچان کرکٹ گراؤنڈ بلومند میں جمعرات کی شام کو کرکٹ کا میچ چل رہاتھا کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد نے آکر ٹیم کے کیپٹن آدم ولد شاہ مراد پر فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے مقامی انتظامیہ نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے –