بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے بم دھماکہ میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
فورسز کو قلات کے علاقے زاوہ میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق باضابطہ نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے گذشتہ روز اسی نوعیت کے بم حملے میں فورسز کو ضلع کیچ کے علاقے ناصرآباد میں نشانہ بنایا گیا جسکی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔
ترجمان بی ایل اے کے مطابق اس حملے میں سات اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم عسکری حکام کی جانب سے حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔