قلات: روڈ حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے

573

بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک روڈ حادثے میں پانچ افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

روڈ حادثہ قلات کے علاقے منگچر کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدرنگ کے ایریا ڈویژنل کمپلیکس کے قریب کوچ اور ٹوڈی کار کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

تصادم کے باعث کار میں سوار سید فرید اللہ ولد سید عبدالواسع قوم سید سکنہ حرمزئی پشین اور اس کے ساتھ سوار دو خواتین اور دو بچے موقع پر جان بحق ہوگئے کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

انتظامیہ نے لاشوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا۔

خیال رہے گذشتہ روز ایک روڈ حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جانبحق اور زخمی ہوئے تھے، چاغی میں پک اپ اور ٹرالر میں تصادم میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جانبحق ہوئے تھے

حادثہ جمعے کو ضلعی صدرمقام دالبندین کے نواحی علاقے اسماعیلی لانڈھی میں آر سی ڈی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب مذکورہ افراد یک مچھ سے دالبندین جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی ٹرالر نے ان کی ایرانی ساختہ زامیاد گاڑی کو روند ڈالا۔

اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عرفان خلجی کے مطابق اس حادثے میں شوہر اہلیہ کمسن بچی اور ساس جان کی بازی ہارگئے جبکہ ان کا ایک بچہ اور ٹرالر کا کلینر زخمی ہوگئے۔