طلبہ میں کتاب کلچر کا رجحان پیدا کیا جائے-ایس ایس ایف

187

اتوار کے روز سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کی جانب سے جدید ہنرمند کورسسز کے متعلق آگاہی پروگرام خضدار میں منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے عہدیداران، کارکنان، ورچوئل یونیورسٹی کے ٹرینر و کوچز کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی-

پروگرام میں ایس ایس ایف کے نمائندوں اور متعلقہ کورسسز کروانے والے ٹرینر و کوچز نے شرکاء کو، آنلائن کاروبار، جدید اسکلز، داخلے کا طریقہ کار و مختلف شعبہ جات میں انکی ضرورت و اہمیت سے آگاہ کیا-

پروگرام میں اسٹیج سیکریٹری کی فرائض ایونٹ سیکریٹری عرفان بلوچ نے سرانجام دیئے اور تلاوت کلام پاک کی سعادت سینٹرل کمیٹی ممبر شبیر بلوچ نے حاصل کی،ایس ایس ایف کے سینیئر رہنما و سابقہ انفارمیشن سیکریٹری شاہجہان بلوچ نے تنظیمی موقف و منعقدہ پروگرام کے اغراض و مقاصد پہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کا اول دن سے یہ دستور رہا ہے کہ طلبہ کو نصابی و غیر نصابی اور فنی علوم سے لیس کیا جائے اور آج کا یہ پروگرام بھی اس تسلسل کی ایک کڑی ہے-

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس ایف واحد ایجوکیشنل تنظیم ہے جو اب تک بلوچستان و خصوصاً خضدار کے طلبہ کو ان کے تعلیمی کیریئر میں ہر ممکن حوالے سے آگاہی فراہم کر رہی ہے-

تنظیم کا مؤقف یہ بھی رہا ہے کہ طلبہ میں کتابی کلچر کا رجحان پیدا کیا جائے، مختلف شعبوں کے متعلق آگاہی دینا، موجودہ سائنس وٹیکنالوجی سے آگاہ کرکے اس جانب راغب کرنا و جدید پیشہ ورانہ تعلیم سے روشناس کروانا ہے-

متعلقہ کورسسز کروانے والے ادارے کی طرف سےشرکت کرنے والے ٹرینر و کوچز نے طلبہ کو جدید اسکلز مہیا کرنے والے کورسسز، داخلے کے طریقہ کار، مختلف شعبوں میں ہنرمند کورسسز کی ضرورت، اہمیت و استعمال کے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی-

پروگرام کے آخر میں شرکاء کے لئے سوال جواب کا سیشن رکھا گیا جس میں شرکاء کے ڈیجیٹل اسکل کورسسز سے متعلق سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے-