سبی: جعفر ایکسپریس ٹرین پر دھماکہ

717

بلوچستان کے ضلع سبی میں جعفر ایکسپریس ٹرین کو نامعلوم افراد نے دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔

حملہ سبی میں مشکاف کے مقام پر ہوا ہے ریلوے لائن پر دھماکے کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے تین بوگیاں پٹری سے اتر گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ ماضی میں اس طرح کے کاروائیوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔