بلوچستان میں دکی کے علاقے چمالانگ میں واقع کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گر نے سے 2 کان کن ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشیں کوئلہ کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کوئلے کی کان کنی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ساڑھے 400 سے زائد کوئلے کی کانیں ہیں اور کانوں میں اکثر گیس بھرنے، مٹی کے تودے گرنے اور دھماکوں کے باعث حادثات کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔
پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مطابق ملک میں کانوں کے حادثات میں سالانہ اوسطاً 200 ہلاکتیں ہوتی ہیں۔