بلوچستان کے ضلع خاران سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لےکر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق یکم جنوری کی رات کو خاران کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر خاران کے جنوبی کلان کے علاقے سے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت احمد ملازئی ولد محمد اشرف ملازئی کے نام سے ہوئی ہے۔
احمد ملازئی 8 سال قبل لاپتہ ہونے والے آصف سہیل اور گذشتہ سال سے لاپتہ غیاث بلوچ کا قریبی رشتہ دار ہے۔