بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی اور کراچی سے منسلک علاقہ نادرن بائی پاس سے پولیس کو دو افراد کے لاشیں ملی ہیں –
لاشوں کو ریسکیو اہلکاروں نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-
ریسکیو حکام کے مطابق لاشیں ایک ماہ سے زائد پرانی ہیں، لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی جبکہ مقتولین کی عمر 25 سے 30 سال ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کپڑوں کی تلاشی کے دوران لاشوں سے شناختی دستاویز نہیں ملے ہیں۔