بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے جمعرات کی شب حب میں قبضہ گیر فورس کوسٹ گارڈ کے کیمپ کے قریب کوارٹرز میں رہائش پذیر ریاستی آلہ کاروں کو ایک دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، جسکے نتیجے میں انہیں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ منگل کے روز مستونگ شہر میں بس اڈے کے قریب واقع گیس کمپنی کے دفتر کو بھی بی ایل اے کے سرمچاروں نے دستی بم سے نشانہ بنایا۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ دشمن فوج، ریاستی تنصیبات اور آلہ کاروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔