تعلیم کی عالمی دن کے مناسبت سے ڈیرہ غازی خان و دیگر علاقوں میں اگاہی مہم کی انعقاد کا اعلان

391

بلوچ راج کی جانب سے بین الاقوامی تعلیمی دن کی مناسبت سے کوہ سلیمان سمیت ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں تعلیمی فقدان کے حوالے سے آگہی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

بلوچ راج کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس جدید دور میں قوموں کی ترقی کے لئے سب سے اہم چیز تعلیم ہے جس سے کوئی زی شعور انسان انکار نہیں کر سکتا اسلئے اس دن کے مختص کرنے کا مقصد سماج میں موجود تمام انسانوں کو تعلیم جیسی زیور سے روشناس کروانا تاکہ سماج میں محبت،امن ، ترقی و خوشحالی کی فضاء قائم رہ سکے۔

ترجمان نے کہا کہ جہاں دنیا میں ہر سال 24 جنوری کو تعلیمی کی اہمیت پر سمینار ، کانفرنسیں اور شعوری سرگرمیوں کا آغاز کیا جاتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے ڈیرہ غازیخان اور راجن پور سمیت کوہ سلیمان کے دور افتادہ علاقوں میں اسکول اور کالجز وجود نہیں اور نہ ہی کوئی میل و فمیل اسکول، کالجز و لائبریریز کا وجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کے توسط سے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور سمیت کوہ سلیمان میں تعلیمی اداروں کے فقدان کے حوالے سے ایک فہرست جاری کی جائے گئی جس میں تمام تعلیمی مسائل کو عوام اور حکومت کے سامنے پیش کی جائیگی۔

اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ اس دھرتی پر بسنے والے تعلیم دوست ،علم دوست قوم دوست اور زندگی کے تمام شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے اس عظیم مہم میں حصہ ڈال کر اپنے آج کو مستقبل کی سماجی و قومی ذمہ داریوں کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ بنیں۔