تربت میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

477

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں ناصر آباد حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج بروز اتوار تربت کے علاقے ناصر آباد میں قابض پاکستانی فوج کے گاڑیوں کے ایک قافلے کو بم حملے میں نشانہ بناکر دشمن فوج کے سات اہلکار ہلاک کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بلوچ سرمچاروں نے دشمن کو اس وقت موٹر سائیکل پر نصب بارودی مواد سے نشانہ بنایا جب وہ ناصر آباد کے علاقے سے قافلے کی صورت میں گذر رہے تھے۔ دھماکے کی زد میں آنے سے قافلے میں شامل دشمن کا ایک ٹرک تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے 7 اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد وطن کے حصول تک دشمن پر حملے جاری رہینگی۔