تربت شہر کو سیکورٹی کے نام پر باڑ لگانے کی مذمت کرتے ہیں – نیشنل پارٹی

351

نیشنل پارٹی کیچ کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکورٹی کے نام پر شہر میں باڑ لگاکر عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنا افسوسناک عمل ہے-

ترجمان نے کہا کہ تربت میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں عام آدمی کو تنگ و پریشان کیا جارہا ہے گذشتہ کئی دنوں سے سیکیورٹی فورسز نے ناصرآباد میں دکانیں زبردستی بند کررکھی ہیں تربت شہر کے گلیوں میں باڑ لگائے جارہے ہیں۔

نیشنل پارٹی کیچ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صورتحال اگر اسی طرح رہی تو اس پر خاموش نہیں رہیں گے نیشنل پارٹی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عوام کو تنگ و پریشان کرنے، شہر کی گلیوں پر باڑ لگانے کے عمل کی مذمت کرتی ہے-

انہوں نے مزید کہا نیشنل پارٹی آل پارٹیز کیچ ساتھ ملکر سیکیورٹی فورسز کے عوام دشمن و قوم دشمن رویوں کے خلاف شدید احتجاج کرے گی۔