بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ شاہینہ شاہین کی بہن معصومہ شاہین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ میری بڑی بہن شاہینہ شاہین کے قاتل اور اشتہاری ملزم محراب گچکی کی خالہ کیس واپس نہ لینے کی پاداش میں ہمیں سنگین نتائج کی دھمکی دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مجھ سمیت فیملی کے کسی بھی ممبر کو معمولی خراش بھی آیا تو ذمہ دار قاتل محراب گچکی کا فیملی ہوگا-
انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اس کے بہن کی قتل میں نامزد ملزم کو گرفتار کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے –
یاد رہے کہ دو سال قبل 5 ستمبر کو شاہینہ شاہین کو گولی مار کر زخمی حالات میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے –
کیچ پولیس کے مطابق شاہینہ کو ہسپتال پہنچانے والے شخص کی شناخت محراب گچکی نام سے ہوئی تھی اور تاحال وہ مفرور ہیں۔
شاہینہ بلوچ کے قتل کا مقدمہ ان کے ماموں احمد علی کی مدعیت میں تربت پولیس اسٹیشن میں انکی مبنیہ شوہر محراب کچگی کے خلاف درج کیا گیا تھا –