بلوچ طلباء کی گرفتاری قابل مذمت عمل ہے- بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل

410

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل لاہور نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس گزشتہ شب سے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بلوچ طلباء کے ہاسٹلز اور لاہور کے مختلف علاقوں میں رہائش پزیر طلباء کے کمروں پر چھاپہ مارکر انہیں حراساں کررہی ہے-

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل لاہور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں زیر تعلیم بلوچ طلباء کے ہاسٹل کے کمروں میں چھاپے اور معصوم طلباء کی اغواء نُما گرفتاریاں قابل مذمت عمل ہے-

ترجمان نے بلوچ طلباء کے ہاسٹلز میں چھاپوں اور طلباء کے اغوا کاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب سے لاہور میں زیرِ تعلیم بلوچ طلباء کے ہاسٹلز میں چھاپے لگائے جا رہے ہیں ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ شب لاہور کے مختلف جگہوں پہ رہائش پزیر بلوچ طلباء کے کمروں میں چھاپے لگا کر 4 بلوچ طلباء کو اغواء کیا گیا جبکہ چھاپوں کا تسلسل تا حال جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملکی اداروں کے اس تعصبانہ رویہ نے بلوچ طلباء میں خوف و حراست پھیلا رکھا ہے اور طلباء امتحانات کے دنوں میں ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔

بیان کے آخر میں ترجمان نے ملکی اداروں سے گزارش کی کہ بلوچ طلباء کو رہا کیا جائے بلوچ سٹوڈنٹ کونسل لاہور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے درخواست کرتی ہے کہ بلوچ طلباء کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں –