بلوچستان: تین لاپتہ افراد بازیاب، مزید سات افراد لاپتہ

509

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور کیچ سے پاکستانی فورسز نے سات افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جبکہ فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے تین افراد بازیاب ہوگئے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت یوسف ولد حاجی اکبر، شکیل، حاجی وشدل، نواز مراد، محمد شعیب، محمد منیر اور ھمودی ولد نصیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان میں سے یوسف، شکیل، حاجی وشدل، نوازمراد، محمد شعیب اور محمد منیر کو فورسز نے گذشتہ رات تحصیل تمپ کے علاقے گومازی میں گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے اور چھاپے کے وقت خواتین و بچوں کو بھی ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جبکہ ھمودی کو پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد سے گذشتہ روز شام ساڑھے پانچ بجے مسلح افراد جو سفید ویگو گاڑی نمبر BF2021 پر سوار تھے حراست میں لیا اور لاپتہ کردیا۔

دوسری جانب لاپتہ ‏بلال احمد ، محمد اسحاق اور شیر محمد نیچاری بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

بازیاب ہونے والے‏بلال احمد ، محمد اسحاق اور شیر محمد نیچاری

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے مذکورہ افراد کے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‏بلال احمد ، محمداسحاق اور شیر محمد نیچاری کو انکے بازیابی پر مبارکباد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بازیاب ہونے والے نوجوانوں کے اہلخانہ کی خوشیاں قابل دید تھی، اللہ کرے دیگر لاپتہ بھی بازیاب ہو اور انکے گھروں میں خوشیوں کا سماں ہو۔