‏واشک: پاکستانی فورسز نے چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا

591

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ‏بلوچستان کے ضلع واشک سے پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی اور ایف سی نے چار نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے-

‏لاپتہ ہونے والوں میں سے ایک کو واشک خراسی کے علاقے سے ایف سی نے کینٹین سے اور تین کو واشک شہر سے حراست میں لیا گیا ہے جن میں دو کزن  بھی شامل ہیں۔

لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت بلال ولد عنایت اللہ، جہانزیب ولد موسیٰ، دیدک ولد عطا اللہ اور عبید ولد وزیر  کے ناموں سے ہوئی ہے۔

زرائع کے مطابق بلال کو رواں سال یکم جنوری کو  ایف سی نے کینٹین خراسی سے حراست میں لیا ہے جو تاحال لاپتہ ہے-

‏اس کے علاوہ واشک شہر سے  7جنوری کو فورسز نے تین دیگر نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا-

‏لاپتہ کیے جانے والے بلال، عبید اور دیدک طالب علم ہیں جبکہ عنایت اللہ پیشے کے لحاظ سے درزی ہیں –