گوادر نیوی کیمپ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

469

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں پاکستانی نیوی کیمپ گوادر پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف ترجمان میجر گہرام نے کہا کہ گزشتہ رات دس بجکر چالیس منٹ پر سرمچاروں نے گوادر سْربندن میں پاکستان نیوی کے کیمپ پر دستی بم حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پاکستان کے صدر عارف علوی، بلوچستان کے نام نہاد وزیراعلیٰ اور گورنر دو روزہ دورے پر گوادر میں موجود تھے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔