کیچ میں فوجی آپریشن، 5 افراد لاپتہ

566

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ تین دنوں سے ضلع کیچ کے علاقے زامران دشتک میں فوجی آپریشن جاری ہے جہاں فورسز نے پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت ریاض ولد فتح محمد، نثار ولد فتح محمد، مدی ولد کہدہ سہراب اور بشام کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکا۔

آخری اطلاعات تک فورسز بڑی تعداد میں علاقے میں موجود ہیں اور علاقے میں فوجی آپریشن تاحال جاری ہے۔