لاہور: بینک کے باہر دھماکہ، ذمہ داری بی این اے نے قبول کرلی

1422

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آج بروز جمعرات ایک دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کی ذمہ داری بلوچ قوم پرست آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے قبول کرلی۔

دھماکہ لاہور میں انارکلی بازار میں ہوا ہے، ایم ایس میو اسپتال کے مطابق دھماکے میں زخمی 12 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ریسکیو کی جانب سے مزید زخمیوں کو اسپتال لایا جا رہا ہے۔

ایم ایس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کا امکان ہے جس کے لیے اسپتال اقدامات کر رہا ہے۔

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پہ جاری کردہ مختصر بیان میں واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا ہدف بینک کا عملہ تھا۔