امریکا: شکاگو، الینوائے میں برفانی طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج

139

امریکا میں نئے سال کی طوفانی شروعات ریاست الینوائے میں برفانی طوفان کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

امریکا میں سال 2022 کا طوفانی آغاز ہوا ہے اور شکاگو سمیت ریاست الینوائے اور اطراف میں برفانی طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔

حکام کے مطابق شکاگو میں طوفان کے نتیجے میں 12 انچ تک برف پڑے گی۔ حکام نے عوام کو تنبیہ کی ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

علاوہ ازیں خراب موسم کے باعث شکاگو سے متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔