بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ہوشاپ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ کاٹک میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کیا جس سے ایک اہلکارموقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک زخمی حالت میں باگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔