گوادر کے ماہیگروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ہے – وزیراعظم عمران خان

445

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ‏ گوادر کے جفاکش ماہی گیروں کے بالکل جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرالرز کی جانب سے غیرقانونی ماہی گیر ی کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔

وزیر اعظم پاکستان نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں اپنے مطالبات کی حق میں بلوچستان حق دو تحریک کے دھرنے کے 27ویں روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بات کرینگے –

گزشتہ روز دھرنا کے سرابرہ مولوی ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا تھا کہ صوبائی حکومت بے اختیار اور ٹرالر، بارڈر مافیا کے سامنے بے بس ہے –

خیال رہے کہ دھرہ منتظمین اور صوبائی حکومت کے درمیان مزاکرات کے چار دور ناکام ہوچکے ہیں اور دھرہ منتظمین اور شرکا اپنے اہم مطالبات کی منظوری جن میں بحر بلوچ میں غیر قانونی ٹرالرنگ، سرحدی کاروبار کی بندش شامل ہیں، علمدار تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کرچکے ہیں –

مولوی ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ آج شام دھرنا شرکاء سے مشورہ کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا –