گوادر: سی ٹی ڈی کا بارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ

451

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں سی ٹی ڈی نے بارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس کے ایریا میں موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

ایس پی سی ٹی ڈی محمد بلوچ کے مطابق برآمد ہونے والے بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے ۔

پولیس کے مطابق بم سرکاری نمبر کی موٹر سائیکل پہ نصب کیا گیا تھا جبکہ پولیس نے دو نامعلوم افراد کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد سے مزید تفتیش جاری ہے تاہم پولیس نے گرفتار ہونے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی ہے۔