بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے رات گئے چھاپہ مارکر دو بھائیوں سمیت چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔
فورسز نے چھاپہ ضلع کیچ کے علاقے سرنکن میں مارا ہے جہاں افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔ لاپتہ ہونے والوں کی شناخت بشام ولد غلام محمد ،ساری ولد ابراہیم، شیراز ولد اسماعیل اور حکیم ولد غلام محمد ناموں سے ہوئی ہے۔
خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فورسز نے رات گئے چھاپہ مارکر انہیں حراست میں لے کر لاپتہ کیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے کہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔
خیال رہے حالیہ ایک ہفتے میں بلوچستان بھر سے فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے ایک ہفتے کے دورانیہ میں فورسز پندرہ سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔کیچ: فورسز کے ہاتھوں چار افراد حراست بعد لاپتہ کیے گئے۔