کیچ: فورسز کے ہاتھوں مزید ایک شخص لاپتہ

397

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ شخص کی شناخت دولت ولد حسن کے نام سے ہوئی ہے جس کو ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک سے فورسز نے حراست میں لےکر لاپتہ کیا ہے۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ فورسز نے دوران چھاپہ خواتین بچوں کو شدید ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ضلع کیچ کے علاقے سنگ آباد سے اطلاعات ہیں گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے گھر گھر چھاپہ مارکر پورے علاقے کے لوگوں کو بشمول خواتین اور بچوں کو شدید سردی کی حالت پوری رات گھروں سے باہر رکھا ہے۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ اس وقت فورسز نے خواتین و بچوں ذہنی اور جسمانی تشدد کا بھی نشانہ بنایا ہے جبکہ گھروں کی دروازے اور کھڑکیاں بھی فورسز کے اہلکاروں نے توڑے ہیں اور گھروں سے قیمتی سامان بھی فورسز اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

تاہم انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔