کچھی سے باپ بیٹے کی لاش برآمد

381

بلوچستان کے علاقے کچھی سے باپ بیٹے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش کچھی کے تحصیل سنی کے مقام سے برآمد ہوئے ہیں لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لے کر سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا ہے۔

جہاں دونوں کی شناخت محمد فضل ولد گل کہور اور گل کہور ولد عبدالرحمن محمد حسنی سکنہ منگچر ضلع قلات کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاشوں کو ضابطہ کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

درین اثنا آج صبح بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے سمندر سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت محمد عیسی ولد شمبے کے نام سے ہوئی ہے۔