بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں سائنس کالج روڈ پر سلیم کمپلیکس کے قریب بدھ کی شب ہونے والے بم دھماکے میں بارہ افراد زخمی جبکہ تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا دھماکہ ایک گاڑی کے قریب ہوا ہے تاہم پولیس نے مزید نہیں بتایا کہ دھماکے کا ہدف کون تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔اسپتال ذرائع نے تین افراد کے ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی اور قریب گاڑیوں اور امارات کے شیشے بھی ٹھوٹ گئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ نے صوبائی مشیر داخلہ کو شہر کا سکیورٹی پلان مزید موثر بنانے کی ہدایت بھی ہے۔