کوئٹہ:تحرک نسواں کی جانب کانفرنس کل منعقد کی جائے گی

205

ویمنز پیس ٹیبل کوئٹہ کل بروز ہفتہ بلوچستان بوائے اسکاؤٹس ہال میں میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں مختلف موضوعات زیر بحث ہونگے –

مذہبی برادریوں کے انسانی حقوق، نسلی اقلیتی خواتین کے انسانی حقوق، صنفی مساوات، خواتین کی ترقی اور بااختیار بنانے، سب کے لیے منصفانہ ٹرائل اور انصاف کا حق کے عنوانات پر روشنی ڈالی جائیں گی –

معروف سماجی کارکن شمیم کرمانی بھی پروگرام میں شرکت کرینگے جبکہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماء سمی دین بلوچ نے پروگرام میں شرکت اپیل کی ہے۔