بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔
واقعہ ڈیرہ مراد جمالی شہر میں سٹی پولیس تھانہ کی حدود گولہ چوک پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولین کی لاشوں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔