پی ایم سی ٹیسٹ میڈیکل طلباء کا احتجاجی دھرنا جاری

322

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچستان میڈیکل کالجز کے طلباء کا احتجاجی کیمپ 14 روز جاری رہا احتجاجی کیمپ میں طلباء سردی میں گزشتہ کئی روز سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں –

بلوچستان کے تین میڈیکل کالجز میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے جانب سے اعلان کردہ مخصوص ٹیسٹ کے خلاف گزشتہ کئی روز سے کوئٹہ میں احتجاجی کیمپ لگائے ہوئے ہوئے ہیں –

طلباء مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی ایم سی کی جانب سے اعلان کردہ مخصوص ٹیسٹ طلباء کو مشکلات میں مبتلاء کردیا ہے جسکے کے خلاف گزشتہ کئی روز سے طلباء احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں تاہم طلباء کے طویل احتجاج کے باوجود حکومت ارکان طلباء کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں –

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گونرر بلوچستان نے احتجاج پر بیٹھے طلباء کو بلا کر مسائل حل کرانے کے یقین دہانی کے باوجود کوئی خاطر خواہ کارکردگی عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ مظاہرین نے کا کہنا تھا کہ جب تک طلباء کے مسائل کے آخری حل تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا-

یاد رہے پاکستان میڈیکل کمیشن کے جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے تین میڈیکل کالجز خضدار، لورلائی و تربت کالجز کے طلباء کو ایک مخصوص ٹیسٹ دینی ہوگی اس ٹیسٹ میں پاس ہونے والے طلباء کو پاکستان میڈیکل کالجز کے لسٹ میں رجسٹر کیا جائے گا جو مزید میڈیکل تعلیم کے لئے دیگر اداروں میں رجوع کرسکیں گیں-

طلباء مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قائم کردہ ان تین میڈیکل کالجز کو تین سال کا عرصہ ہوچکا ہے جو پی ایم سی میں رجسٹرڈ نہیں ہو پائے ہیں اب اسکا بوج طلباء پر ڈالا جارہا ہے –