پولیس نے گوادر میں گاڑیوں کے داخلہ پہ غیراعلانیہ پابند عائد کردیا

293

بلوچستان پولیس نے کراچی اور دیگر علاقوں سے آنے والے مسافربردار گاڑیوں اور دیگر گاڑیوں کو گوادر داخل ہونے سے روک لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوتھل زیروپوائنٹ کے مقام پولیس نے کراچی سے گوادر اور مکران کے دیگر علاقوں میں جانے والی مسافرد بردار گاڑیوں کو روک لیا ہے اور گوادر اور مکران میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

گوادر کے معروف صحافی عین قادر کے مطابق وہ خود اس وقت کراچی سے گوادر جارہے ہیں جنہیں اوتھل زیروپوائنٹ کے مقام پر پولیس نے روک لیا ہے اور انہیں گوادر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب تربت سے بھی اطلاعات ہیں کہ گوکدان اور پسنی میں پولیس کی باری نفری تعینات ہے جو گاڑیوں کو روک کر علاقے میں داخل ہونے نہیں دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آج بلوچستان حق دو تحریک نے گوادر میں ایک ریلی کا اعلان کیا ہے جس میں شرکت کے لئے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لوگ جارہے ہیں تاہم پولیس کسی کو بھی گوادر میں داخل ہونے نہیں دے رہا ہے۔

گذشتہ روز پولیس نے دھرنے کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ پولیس کی دھرنے کے مقام پر آمد کے بعد شہر سے خواتین کی بڑی تعداد بھی دھرنا پہنچ گئے