پنجگور: گاڑی پر دستی بم حملہ، ایک شخص زخمی

461

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے گاڑی میں سوار شخص دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ حملہ پنجگور کے علاقے تبلیغی مرکز خدابادان میں یاسر ولد فیض محمد سکنہ شاپاتان نامی شخص کے گاڑی پہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص اس حملے میں شدید زخمی ہوا ہے۔ زخمی یاسر کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد دینے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچ قوم پرست حلقوں کے مطابق بلوچستان بھر میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں نے متعدد مسلح جھتے تشکیل دیئے ہیں جنہیں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہا جاتا ہے۔

بلوچ قوم پرست حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ بلوچوں کے قتل و اغواء سمیت متعدد سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔

ماضی میں اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔