پنجگور کے رہائشی لاپتہ شخص کی لاش ٹھٹھہ سے برآمد

1282

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے رہائشی شخص کی لاش سندھ کے شہر ٹھٹھہ سے برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص پنجگور عیسی کے رہائشی ہے جو حال ہی میں بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں رہائش پزیر تھا۔

برآمد ہونےوالے لاش کی شناخت سرفراز ولد خدابخش کے نام سے ہوئی جنہیں دو روز قبل نامعلوم افراد نے حب چوکی سے اغواء کرکے لاپتہ کیا تھا۔

مذکورہ شخص کی لاش آج سندھ کے شہر ٹھٹھہ سے دفنائے ہوئے برآمد ہوئی ہے جس کو بعدازاں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔