پنجگور: دو لاپتہ افراد پولیس کے حوالے

391

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے لاپتہ ہونےوالے دو افراد کو پاکستان فوج نے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

دونوں افراد کی شناخت بھزاد اور مسعود کے نام سے ہوئی ہے۔ جن میں بھزاد دلاوری کو 30 نومبر جبکہ مسعود کو 1 نومبر کو حراست میں لیا گیا تھا۔

لاپتہ ہونے والے دونوں افراد کو گذشتہ روز پنجگور میں پولیس کے حوالے کیا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ان پر کس نوعیت کے کیسز لگائے گئے ہیں۔

ان کے پولیس حوالگی کی تصدیق کرتے ہوئے بھزاد کے بھائی بیروز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پہ کہا کہ ڈیڈھ ما قبل لاپتہ ہونے والے میرے بھائی اور کزن کو پنجگور پولیس کے حوالے کیا گیا۔