پنجگور: ایم آئی کے کارندے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

440

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز پنجگور شہر میں قابض پاکستانی ریاستی ڈیتھ اسکواڈ ایم آئی کے کارندے یاسر شاپاتانی ولد فیض محمد پر بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا اس حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یاسر شاپاتانی ولد فیض محمد پاکستانی ریاستی ایجنسی ایم آئی کے اہم کارندہ محبوب شاپاتانی کے دست راست یاسر شاپاتانی بلوچ سیاسی کارکنوں کے آغوا اور شہادتوں میں ملوث تھے.

انہوں نے کہا کہ یاسر شاپاتانی پاکستانی فوج اور ایم آئی کے آشیر باد سے اپنے علاقے اور اردگرد میں چوری بھتہ خوری اور محاشرتی براہیوں میں براہ راست ملوث تھے یونائٹڈ بلوچ آرمی ایسے بلوچ عناصر کو ہرگز اجازت نہیں دیتی کہ وہ پاکستانی فوج اور ایم آئی،آئی ایس آئی کے آشیر باد سے اپنے بلوچ عوام پر ظلم کرے یاسر شاپاتانی جیسے تمام عناصر ہمارے نشانے پر ہیں.

مرید بلوچ نے بلوچ عوام سے اپیل کی ہے کہ بلوچ عوام ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سے دور رہیں ایسے عناصر پر بلوچ سرمچاروں کے مزید حملے جاری رہینگے