پسنی: پاکستانی سیکورٹی فورسز کی رویہ کے خلاف ماہیگر سراپا احتجاج

245

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی سے آمد اطلاعات کے مطابق منگل کے روز مقامی ماہیگیروں کی بڑی تعداد نے پاکستان میرین ٹائم سیکورٹی ایجنسی پسنی کے رویے کے خلاف احتجاج کیا۔

اس موقع پر ماہی گیروں نے پسنی جیٹی برج پر قائم ایم ایس اے کے چیک پوسٹ کے سامنے دھرنا دے کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ماہی گیروں کے مطابق ایم ایس اے کے اہلکار ماہی گیروں سے اپنے ذاتی کام کرواتے ہیں اور ماہی گیروں کو سمندر کے اندر شکار سے روک سے روک کر اُن سے روٹی پکاتے ہیں اور اپنے سرکاری بوٹ کی صفائی کرواتے ہیں۔

ماہیگروں نے کہا ایس ایم کے اہلکاروں کا رویہ ظالمانہ ہوتا ہے اور وہ ہمارے عزت نفس کو مجروح کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایس ایم نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو سخت ترین احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر، پسنی، اورماڑہ اور جیونی میں مقامی ماہیگر میرین سیکورٹی سمیت دیگر اداروں کے کئی دہائیوں سے سراپا احتجاج ہیں۔

ماہیگروں کی شکایت ہوتی ہے کہ یہ ادارے انکے شکار میں رکاوٹ اور غیر قانونی ٹرالرنگ میں ملوث ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں رواں سال کے نومبر اور دسمبر میں ایک طویل احتجاجی دھرنا دیا گیا اور اسکے بنیادی مطالبات میں ماہیگروں کی شکار پر پابندی، غیر قانونی ٹرالرنگ اور سیکورٹی فورسز کی ہتک آمیز رویہ کی خاتمہ شامل تھیں۔