میانمار کی عدالت نے ملک کی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کو فوج کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور کوویڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چار سال قید کی سزا سنا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنتا کے ترجمان زو من تون نے بتایا کہ آنگ سان سوچی کو دو سال قید سیکشن 505 (بی) کے تحت جبکہ دو سال قید قدرتی آفات کے قانون کے تحت سنائی گئی۔
جنتا کے ترجمان کے مطابق سابق صدر ون مائنٹ کو بھی انہی الزامات کے تحت چار سال قید کی سزا سنائی گئی۔ تاہم، انہیں ابھی جیل نہیں لے جایا گیا۔
واضح رہے کہ 76 سالہ آنگ سان سوچی اس وقت سے نظر بند ہیں جب فوج نے ان کی حکومت کو یکم فروری کے اوائل میں معزول کر دیا تھا