مند: فورسز نے دو لاپتہ افراد کو قتل کرکے لاشیں پھینک دی، ایک شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

1470

پاکستانی فورسز نے دو لاپتہ افراد قتل کرکے لاشیں ضلع کیچ کے پہاڑی علاقے میں پھینک دی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے پہاڑی علاقے مند عبدوئی کے مقام پر دو افراد کی گولیوں سے چھلنی سے لاشیں برآمد ہوئی ہے جبکی تیسرا شخص شدید زخمی حالت میں مذکورہ جگہ پڑا ملا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق تیسرے زخمی شخص نے یہ انکشاف کیا کہ وہ پچھلے تین سالوں سے پاکستانی فوج کے ٹارچرسیلوں میں قید تھے جبکہ انہیں فورسز نے یہاں لاکر گولیاں ماری دی ہے۔

مذکورہ افراد سے برآمد ہونے ایک شناختی کارڈ پر غلام قادر ولد عبداللہ سکنہ کلی قمبرانی ضلع قلات درج پایا گیا ہے۔

تاہم حکام کا اس حوالے سے تاحال موقف سامنے نہیں آیا ہے۔