بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق مستونگ میجر چوک پر واپڈا گریڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فورسز پر اس وقت حملہ کیا جب فورسز اہلکار گاڑی اور موٹرسائیکلوں پر وہاں سے گزر رہے تھے۔
حکام نے فورسز اہلکاروں کے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے تاہم فائرنگ کی زد میں آنے سے راہ گیر ٹرک ڈرائیور عبدالغفار نیچاری کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
مذکورہ زخمی شخص کو فوری طور پر غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حملے کے بعد فورسز کی مزید نفری مذکورہ مقام پر پہنچ گئی جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے ملزمان کے تلاش کا آغاز کردیا گیا ہے۔