بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ رودکان کے رہائشی طارق بلوچ کے لواحقین کے مطابق طارق بلوچ کو پاکستان فورسز نے علاقے میں قائم ایف سی کیمپ میں طلب کرنے کے بعد لاپتہ کردیا ہے –
طارق بلوچ کے لواحقین کے مطابق طارق اپنے بچے کو علاج کی غرض سے کراچی لے جارہا تھا کہ علاقے میں موجود ایف سی کیمپ سے طارق کے لئے بلاوا آیا اور اسے ایف سی کیمپ طلب کرلیا گیا تاہم ایف سی کیمپ جانے کے بعد طارق واپس نہیں لوٹا ہے –
یاد رہے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں پاکستان فوج مقامی آبادیوں کو کیمپ حاضری لگانے کا حکم نامہ جاری کرچکی ہے اور اس دوران مختلف افراد کو لاپتہ کیا جاچکا ہے۔
طارق بلوچ کے لواحقین کا کہنا تھا کہ طارق بلوچ کو ایف سی نے اپنے حراست میں لے رکھا ہے۔ انہوں نے قانونی اداروں و انسانی حقوق کے تنظیموں سے طارق بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لئے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے –