سرینگر: مسلح افراد کا پولیس بس پر حملہ، تین اہلکار ہلاک گیارہ، زخمی

317

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں مسلح افراد نے پولیس کی بس پر حملہ کیا ہے، حملے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔

سرینگر سے صحافیوں کا کہنا ہے مسلح افراد نے پولیس بس پر تین اطراف سے حملہ کیا ہے جس میں تین اہلکار ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔

حملہ سرینگر میں پنتھہ چوک کھنموہ روڈ پر زیون کے مقام پر انڈین ریزرو پولیس کی 9 ویں بٹالین کی گاڑی پر ہوا ہے۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرہ میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔